بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں منظور کی گئی حکومتی قرارداد مسترد کر دی

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی میں منظور کی گئی حکومتی قرارداد مسترد کر دی ۔قومی اسمبلی نے 9 مئی کے شرپسندوں کے خلاف کیسز ملٹری ایکٹ کے تحت چلانے کی قرارداد منظور کی۔اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے خلاف قرارداد پیش کی۔

9 مئی کے حوالے سے مذمتی قرارداد کے متن کے مطابق ایک جماعت اور اس کے قائد نے 9 مئی کو تمام حدود پار کردیں، آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے فوجی تنصیبات پر حملے کیے، ان کے حملوں سے ریاستی اداروں اور ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، آئین اور قانون کے تحت ان کے خلاف کارروائی مکمل کی جائے۔

بعد ازاں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد مسترد  کرتے ہوئے کہا  کہ حکومتی قرارداد 9 مئی کے اصل منصوبہ سازوں کو بچانے کی کوشش ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ قرارداد تحریک انصاف اور چیئرمین پی ٹی آئی کو مورودِ الزام ٹھہرانے کی کوشش ہے۔

مزید پڑھیے  پی ٹی آئی نے آڈیو لیکس معاملے کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کو چیلنج کر دیا
Back to top button