بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع کی ملاقات، سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل کریم ولیئیف نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے جمہوریہ آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع اور آذربائیجان کی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل کریم ولیئیف نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، فوجی اور پیشہ ورانہ امور میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔جی ایچ کیو آمد پر آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع نے شہدا کی یادگار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی اور شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں وفد نے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت سے میز پر بھی ملاقات کی۔

مزید پڑھیے  ڈپٹی کمشنر لاہور کا عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
Back to top button