بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پارلیمنٹ ہاؤس کا نام تبدیل کرنے کےلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پارلیمنٹ ہاؤس کا نام تبدیل کرنے کے ضمن میں پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کےلیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط میں کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت کا نام تبدیلی کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینےکا فیصلہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کو ایسے نام سے منسوب کیا جائے جس کا ہمارے ثقافتی ورثہ سے گہرا تعلق ہو، پارلیمنٹ ہاؤس کو ایسا نام دیا جائے جو ہماری قومی اقدار کو برقرار رکھے اور قوم کے اتحاد کی علامت ہو۔ پارلیمانی کمیٹی کا کام غور و غوص کے ذریعے پارلیمنٹ ہاؤس کے لیے مناسب نام تجویز کرنا ہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط میں کہا کہ دنیا بھر میں متعدر پارلیمنٹ عمارتوں کے مقامی نام ہیں، اس ضمن میں پارلیمانی کمیٹی کے لیے سینیٹ سے تاج حیدر ، عرفاق صدیقی، شبلی فراز اور منظور احمد کا نام تجویز کیا ہے۔آپ بھی اسمبلی سے چار ممبران کے نام تجویز کریں۔

مزید پڑھیے  محمد معز مبشر اعوان ، ڈرامیٹک کالج کلب کے چیئرمین منتخب
Back to top button