بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کی گندم کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

وزیراعظم شہبازشریف نے حکام کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔وہ لاہور میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گندم کی خریداری، طلب اور رسد کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں گندم اور آٹے کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے متعلقہ حکام کو اقدامات کرنے کی بھی ہدایت بھی جاری کیں۔اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پاکستان ایگریکلچر سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن سے خیبرپختونخو کو 80ہزار ٹن گندم فراہم کرنے کا عمل جاری ہے۔اجلاس کو مزید بتایاگیا کہ پنجاب جلد گندم خریداری کا ہدف حاصل کرلے گا۔

مزید پڑھیے  ارشد شریف کی میت وطن واپس لانے کے انتظامات، صدر وزیراعظم کی تعزیت
Back to top button