بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

برٹش کونسل نے آج 10مئی کو ہونے والے امتحانات منسوخ کردیے

سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے پیشِ نظر ملک بھر میں ہونے والے احتجاج کے باعث برٹش کونسل نے آج 10مئی کو ہونے والے امتحانات منسوخ کردیے۔

برٹش کونسل کے مطابق ملک بھر میں کیمبرج اسکول کے آج صبح اور شام کو ہونے والے امتحانات بھی منسوخ کردیے گئے ہیں، منسوخ پرچے پاکستان میں دوبارہ نہیں لیے جائیں گے، منسوخ پرچوں کے نتائج ٹوٹل نمبرز اور اسی مضمون کے دیگر پرچوں کی اوسط سے دیے جائیں گے۔

برٹش کونسل کے مطابق ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آج ہونے والے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں پرچے معمول کے مطابق ہوں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے ملک بھر میں اسکول بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیے  پشاور دھماکا، وزیراعظم اور عمران خان کی شدید مذمت
Back to top button