بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کیخلاف احتساب عدالت میں جاری کارروائی روکنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اور دیگر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔سابق چئیرمین نیب جاوید اقبال کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے دلائل دیے اور کہا کہ طیبہ گل نے سابق چیئرمین اور ڈی جی نیب لاہور سمیت دیگر کے خلاف بے بنیاد درخواستیں دائر کیں، احتساب عدالت لاہور سمیت متعدد فورمز پر غیر قانونی کارروائی جاری ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بے بنیاد درخواستوں کے ذریعے کردار کشی کی جا رہی ہے، عدالت طیبہ گل کی درخواستوں پرکارروائی روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کرے۔عدالت نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے جاوید اقبال اور 20 دیگر نیب افسران کے خلاف احتساب عدالت میں جاری کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔جاوید اقبال سمیت دیگر کی درخواستوں پر حکم جاری کرتے ہوئے عدالت نے پولیس اور دیگر فورمز پر جاری کارروائیاں بھی روکنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے طیبہ گل اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزید پڑھیے  نگران وزیراعظم کی کویت کے ولی عہد سےملاقات، فلسطینی تنازع پر تبادلہ خیال
Back to top button