بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو آن لائن فراڈ سے متعلق وارننگ جاری کردی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو آن لائن فراڈ سے متعلق وارننگ جاری کردی۔اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ ڈیجیٹل بینکنگ کو محفوظ بنایا جائے ورنہ فراڈ کے شکار صارف کو 3 دن کے اندر معاوضہ دینا ہوگا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بینک سربراہان اور چیف ایگزیکٹوز کو ڈیجیٹل بینکنگ محفوظ بنانے کی یاد دہانی کرائی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں بینکوں کو پابند کیا گیا کہ وہ مائیکرو فنانس بینک کے چیف ایگزیکٹو کی منظوری سے 31 دسمبر 2023 تک نافذ عمل منصوبہ بنائیں، منصوبے پر پیشرفت کا کارکردگی جائزہ ہر مہینے جمع کرایا جائے۔اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ مقررہ ٹائم لائن تک کنٹرول لاگو نہ ہوئے تو صارفین کو فراڈ کا معاوضہ 3 دن میں ادا کرنے کے ذمہ دار بینک ہوں گے۔

مزید پڑھیے  بینک دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے سائبر جرائم کے پیش نظر کھاتہ داروں کی رقوم اور ذاتی ڈیٹا کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنائیں، ڈاکٹر عارف علوی
Back to top button