بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ہمارے پیارے وطن کو اس وقت بہت بڑے چیلنجز پیش ہیں، مولانا اکمل عباس

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد خوشاب کے خطیب مولانا اکمل عباس نے جمتہ الوداع کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہمارے پیارے وطن کو اس وقت بہت بڑے چیلنجز پیش ہیں۔اسکی سلامتی اور ترقی کیلئے ہمیں اپنے تما م ذاتی مفادات سے با لاتر ہو کر ملکی مفادات کیلئے کام کرنا ہے۔کفار ہمارے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں لہذا اب ہمیں ملک و ملت کیلئے اتحاد و اتفاق قائم کرنا ہوگا نیز دوسرے مسلم ممالک کشمیر،فلسطین اور دیگر جہاں جہاں مسلمانوں پر ظلم و زیادتی ہو رہی ہے ان کا ہمیں ساتھ دینا ہے۔خطیب مولا نا اکمل عباس نے جمعتہ الو داع کے اختتام پر اپنے ملک پاکستان اور دیگر ممالک کے مسلمانوں کی ترقی و خوشحالی کی خصوصی دعائیں کیں۔

مزید پڑھیے  تحصیل نورپورتھل سے تعلق رکھنے والے بہن بھائی کا ایک اور اعزاز
Back to top button