بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

ملک گل ایاز خان بگھورنے یونیورسٹی آف لندن سے ایل ایل بی آنرز میں گریجویشن مکمل کرلی

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کے ایک اور سپوت کا اعزاز ، ملک گل ایاز خان بگھورنے یونیورسٹی آف لندن سے ایل ایل بی آنرز میں گریجویشن مکمل کرلی، عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ ملک گل ایاز خان بگھور آدھی کوٹ تحصیل نور پور تھل کی بگھور برادری کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں ۔ وہ معروف سماجی شخصیت ملک حاجی فتح خان بگھور کے صاحبزادےاور ایکس چیئرمین پرائم منسٹر فورس انجینئرملک گل اصغر خان بگھور اور نامور سماجی شخصیت ملک گل داد خان بگھور کے چھوٹے بھائی ہیں ۔

علاقہ تھل کے عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں کے مطابق یونیورسٹی آف لندن سے ایل ایل بی آنرز میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے والے فخر تھل ملک گل ایاز خان بگھورنے نہ صرف تحصیل نور پور تھل بلکہ پورے ضلع خوشاب کے لئے اعزاز حاصل کیا ہے ۔ دریں اثنا تحصیل نورپورتھل کے سرمایہ ء افتخار ملک گل ایاز خان بگھورنے میڈیا سے خصوصی ٹیلیفونک گفتگو میں کہا ہے کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے میری پے در پے شاندار کامیابیاں میرے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کرام کی محنت شاقہ کا ثمرہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ تعلیمی میدان میں مزید شاندار کامیابیوں سے ہمکنار ہو کر نہ صرف اپنے ضلع خوشاب بلکہ وطن عزیز پاکستان کا نام بھی روشن کروں گا ۔

مزید پڑھیے  پاکستان میں 2 کروڑ 60 لاکھ بچوں کا اسکول نہ جانا بڑا چیلنج ہے، وزیر اعظم
Back to top button