بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

شہر قائد میں ڈکیتی کی وارداتیں تھم نہ سکیں، مزاحمت پر ایک اور شہری جاں بحق

شہرقائد میں ڈکیتی کی وارداتیں تھم نہ سکیں ، پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ سرجانی ٹاؤن کے یارو گوٹھ میں پیش آیا جہاں تین ملزمان  گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہوئے ، واردات کے دوران گھر کے افراد جاگے  تو انہوں نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے سلمان جاں بحق ہوگیا۔ملزمان گھر سے موبائل فون اورسامان لوٹ کر فرار ہوگئے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کے مطابق جائےوقوعہ سے پستول کے2 خول بھی ملے ہیں ۔پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

دوسری جانب  کراچی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مختلف مبینہ مقابلوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزم گرفتار کرلیےگئے ۔کراچی پولیس کے مطابق اتحاد ٹاؤن گلشن غازی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان  مبینہ مقابلے میں  3ڈاکوزخمی حالت میں گرفتارکرلیے گئے ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمدکر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ملزمان 200 سےزائدڈکیتی کی وارداتیں کرچکے ہیں ۔

 ایک اور کارروائی میں کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی پونے05  نمبرامام بارگاہ کےقریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا ہے  ۔کراچی پولیس نے شاہ لطیف عظیم ہوٹل کےقریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ملزمان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید پڑھیے  پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کے باہر سے مسلح شخص گرفتار
Back to top button