بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

چالیس سالہ ذہنی معذور شخص کی چار روز بعد نہر سے نعش برآمد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)آدھی کوٹ کے چالیس سالہ ذہنی معذور شخص کی چار روز بعد نہر سے نعش برآمد کر لی گئی۔ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید کے مطابق چار روز قبل کنٹرول روم پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں کالر کے مطابق ذہنی معذور شخص نے آدھی کوٹ نہر میں چھلانگ لگا دی اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیمز نے جائے وقوعہ پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے امدادی کاروائیاں شروع کر دیں اور چوتھے روز سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران آدھی کوٹ کے 40 سالہ سعید احمد کی باڈی تلاش کر لی اور باڈی نکال کر لواحقین کے حوالے کر دی جائے وقوعہ پر انسیڈینٹ کمانڈ پوسٹ بھی قائم کی گئی ۔

مزید پڑھیے  کمشنر سرگودھا ڈویژن کا ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب کا وزٹ
Back to top button