بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعلیٰ کا لاہور سمیت دیگر شہروں میں سموگ میں کمی کیلئے وضع کردہ پلان پر موثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم

پابندی کے باوجود فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے:پرویز الٰہی

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لاہورسمیت دیگر شہروں میں سموگ میں کمی کیلئے وضع کردہ پلان پر موثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے لندن سے صوبائی انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سموگ کا سبب بننے والے عوامل پر قابوپانے کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے۔ محکمہ تحفظ ماحول ،ٹرانسپورٹ اورانتظامیہ کے افسران فیلڈ میں خود جائیں۔

سموگ میں کمی کیلئے جاری ایس او پیز پر عملدرآمدمیں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میںانسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے سموگ کو آفت قرار دیاگیا ہے اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر پابندی لگائی گئی ہے ۔پابندی کے باوجود فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اینٹی سموگ سکواڈ شہر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو باقاعدگی سے چیک کرے اور مقررہ حد سے زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ اینٹی سموگ سکواڈ لاہور شہر کے داخلی راستوں پر بھی گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائے۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی بروقت ٹیوننگ کیلئے عوام میں شعورو آگاہی پیداکی جائے۔

مزید پڑھیے  سموگ تدارک، اکتوبر تا جنوری ترقیاتی منصوبوں کیلئے این او سی جاری کرنے پر پابندی
Back to top button