بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کو نماز عید کی ادائیگی سے روک دیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کی جانب سے عید کے موقع پر بھی جبری پابندیاں جاری ہیں۔آج قابض بھارتی انتظامیہ نےکشمیریوں کو  سری نگر کی جامع مسجد میں نماز عید کی اجازت نہیں دی۔

قابض بھارتی حکام نے جامع مسجدکے مرکزی دروازے کو تالا لگا دیا، کشمیریوں کا احتجاج روکنےکے لیے وادی میں بڑی تعداد میں بھارتی فورسز کو تعینات کردیا گیا۔

دوسری  جانب بھارتی فورسز کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ قابض بھارتی پولیس نے دوران حراست ایک کشمیری نوجوان کو تشدد کرکے شہید کردیا۔

 نوجوان کو سری نگر کے علاقے نٹی پورہ سے گرفتار کیا گیا تھا، علاقہ مکینوں نے شہید کی میت کے ہمراہ احتجاجی دھرنا دے دیا، مظاہرین انصاف اور آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے  شرپسند عناصر کو احتجاج کی آڑمیں امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیراعظم
Back to top button