بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سپر پاور امریکا میں بھی بجلی بحران کا خد شہ

گرمی کی شدت میں اضافے سے سپر پاور امریکا میں بھی بجلی بحران کا خد شہ پیدا ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلی فورنیا ، ٹیکساس، رکنساس اور ایری زونا سمیت کئی امریکی ریاستوں میں بجلی بندش کے خدشات  پیدا ہوگئے ہیں۔

بجلی بحران کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر امریکی صدر  جوبائیڈن نے ہنگامی اقدام کیا ہے جس کے تحت جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں سے سولر پینل کی درآمد پر ٹیرف میں  2 سال کی چھوٹ دے دی ہے۔

مزید پڑھیے  اشرف غنی اس وقت کہاں پائے جا رہے ہیں؟
Back to top button