بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

کابل میں بم دھماکوں سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی

افغانستان کےدارالحکومت کابل میں دو مختلف مقامات پر تین دھماکوں میں 6 افراد ہلاک  اور 20 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیاکےمطابق پہلا دھماکا تعلیمی مرکز  ممتاز ٹریننگ سینٹر کے سامنے ہوا جس کے بعد دشت برچی میں ہزارہ برادری کے عبدالرحیم شہید اسکول کے باہر اور اندردو دھماکےہوئے۔

عبدالرحیم شہید اسکول پر دھماکےاس وقت ہوئے جب طلبہ باہرنکل رہے تھے۔ ان دھماکوں میں 6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے۔

افغان میڈیا کےمطابق ممتازٹریننگ سینٹر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا جس میں 5افراد زخمی ہوئے۔

افغان وزارت داخلہ نے عبدالرحیم شہید ہائی اسکول کےقریب دھماکےکی تصدیق کردی ہے۔

مزید پڑھیے  چین کے بے قابو راکٹ کا ملبہ جزائر مالدیپ کے قریب بحرِ ہند میں گر گیا
Back to top button