بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

تحصیل چیئرمین ہری پورپر قاتلانہ حملہ،حالت تشویشناک

تحصیل چئیرمین ہری پور سمیع اللہ خان قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے تحصیل چیئرمین سمیع اللہ خان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

فائرنگ سے زخمی تحصیل چیئرمین سمیع اللہ خان کو پی او ایف واہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اسپتال ذرائع کے مطابق سمیع اللہ خان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔سمیع اللہ خان کے کزن بابر نواز خان نے سمیع اللہ خان پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔

مزید پڑھیے  190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کے کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور
Back to top button