بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کو وزیراعظم کا مشیر احتساب بنانےکا فیصلہ

سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) قومی احتساب بیورو (نیب) بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کو وزیراعظم کا مشیر احتساب بنانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونےکا امکان ہے۔

خیال رہےکہ وزیراعظم کے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے 24 جنوری کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اپنے استعفے کا اعلان کیا تھا۔

آج صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے شہزاد اکبرکے مستعفی ہونےکا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیے  عمران خان قوم کو گمراہ کر رہا تھا اس لئے حملہ کیا، حملہ آور کا پولیس کو بیان
Back to top button