بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی طبیعت ناساز، کاز لسٹ منسوخ

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔

چیف جسٹس کی عدم موجودگی کے باعث تمام مقدمات کی سماعت منسوخ کر دی گئی ہے۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں ڈویژن بینچ کےکیسز کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی طبیعت ناساز ہے جس کی وجہ سے کاز لسٹ منسوخ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے  ڈاکٹر سعید اختر پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین مقرر
Back to top button