بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ، دفاعی چیمپئن بنگلہ دیش کو پہلے ہی میچ میں شکست

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کی دفاعی چیمپئن بنگلہ دیش کی ٹیم کو پہلے ہی میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں سات وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا ہے، بنگلہ دیش کے بلے باز انگلش ٹیم کی بائولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور 25 اوورز میں صرف 51 کے مجموعی سکور پر 9 بنگلہ دیش بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے جبکہ پوری ٹیم 35.2 اوورز میں صرف 97 رنز بنانے کے بعد پویلین جا چکی تھی،بنگلہ دیش کی جانب سے ریپون مونڈول 33 رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، انگلینڈ کی جانب سے جوشا بائیوڈن نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ تھامس اسپینوال نے دو اور فتح سنگھ نے ایک وکٹ حاصل کی، انگلش ٹیم نے مطلوبہ ہدف 25 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ سات وکٹوں سے جیت لیا، جواب میں انگلش ٹیم کا آغاز بھی اچھا نہ رہا اور اوپنر جارج تھامس اور کپتان ٹام پریسٹ جلد پویلین لوٹ گئے تاہم اس موقع پر جیکب اور جیمز ریو نے 65 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو جیت کے قریب کردیا اس موقع پر جیکب رن آئوٹ ہو کر واپس پویلین لوٹ گئے، انگلینڈ کی جانب سے جیکب اور جیمز نے چھبیس چھبیس رنز سکور کئے۔

مزید پڑھیے  کرکٹ ورلڈ کپ، براہ راست کوالیفائی کرنے والی تمام ٹیموں کے کپتان نئے ہونگے
Back to top button