بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

چین سے ڈیڑھ لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کی منظوری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چین سے ڈیڑھ لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کی منظوری دی ہے۔

سوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ 50 ہزار ٹن کھاد کا پہلا جہاز 10فروری کو پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنوری سے 6 لاکھ ٹن مقامی کھاد بھی مارکیٹ میں آنا شروع ہوجائے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں بہت زیادہ قیمت کے باوجود ہمارے کسان کو کھاد کی کمی کا سامنا نہیں ہو گا۔

مزید پڑھیے  برازیل سے درآمد شدہ اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
Back to top button