بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

لاہور ہائیکورٹ کے ججز گیٹ سے ایلیٹ فورس کے دو جعلی اہلکار گرفتار

سیشن کورٹ لاہور میں ججز گیٹ سے ایلیٹ فورس کے دو جعلی اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے ملزمان کے قبضے سے جدید رائفل، نائن ایم ایم پسٹل، میگزین اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

 پولیس کے مطابق ملزموں کو سیشن عدالت کے ججز گیٹ سے داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

ملزموں کےنام مشتاق احمد اور ظہیر الدین بابر معلوم ہوئے ہیں جنہیں تھانہ اسلام پورہ منتقل کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے جدید رائفل، نائن ایم ایم پسٹل، میگزین اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیے  ایک پاگل شخص جیت کربھی کہہ رہا ہے دھاندلی ہوئی، رانا ثنا اللہ
Back to top button