بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب کے 25 اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن میں نرمی

پنجاب کے 25 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 15ستمبر تک نرمی کردی گئی جس کے بعد اب بازار اور کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھلیں گے۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ریسٹورنٹس میں پچاس فیصد ویکسی نیٹڈ افراد کو رات بارہ بجے تک اِن ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی، ساتھ ہی تمام مزارات بھی کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی ڈویژن اور ضلع حیدرآباد کے سوا سندھ بھر میں مزارات کھولنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سندھ حکومت نے طویل عرصے کے بعد کراچی چڑیا گھر کو عوام کے لیے کھول دیا ہے۔

مزید پڑھیے  مارکیٹ میں آتشزدگی سے بھاری مالیت کا سامان جل گیا
Back to top button