بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

کابل ائیرپورٹ پر دھماکہ

برطانوی میڈیا نے ایک امریکی اہلکار کے

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ائیرپورٹ کے قریب زور دار دھماکا سنا گیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے بھی دھماکے کی تصدیق کردی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں جان کربی کا کہنا تھا کہ کابل  ائیرپورٹ کے باہر دھماکاہوا ہے تاہم   دھماکے میں کسی جانی نقصان کے متعلق ابھی کوئی خبر نہیں ہے۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یہ دھماکا خودکش ہے۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب کابل کے حامد کرزئی بین الاقوامی ائیرپورٹ پر ہزاروں افغان شہری ملک سے فرار ہونے کے لیے جمع ہیں۔

ائیرپورٹ پر امریکی اور برطانوی فوجیوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے جو کہ اپنے شہریوں اور عملےکا محفوظ انخلا یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

دوسری جانب ائیرپورٹ کے باہر کی سکیورٹی طالبان نے اپنے ہاتھ میں لے رکھی ہے۔

مزید پڑھیے  بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، امریکی رپورٹ جاری
Back to top button