بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

منافرت کا خاتمہ ریاست کے ساتھ ساتھ ہم سب کی ذمہ داری ہے،صدر عارف علوی

حضور پاکﷺ کے فرمودات میں بارہا واضح کیا گیا ہے کہ تمام انسانوں کے حقوق یکساں ہیں۔اقلیتی برادری کی تقریب سے خطاب

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معاشرے سے منافرت کا خاتمہ ریاست کے ساتھ ساتھ ہم سب کی ذمہ داری ہے، بین المذاہب ہم آہنگی وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔

اسلام آباد میں اقلیتی برادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ دین اسلام میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضور پاکﷺ کے فرمودات میں بارہا واضح کیا گیا ہے کہ تمام انسانوں کے حقوق یکساں ہیں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ صلح حدیبیہ معاشرتی اعتبار سے مصالحتی عمل کی اعلیٰ ترین مثال ہے، منافرت اور فرقہ وارانہ سوچ ختم کرکے ایک قوم بنا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے سے منافرت کا خاتمہ ریاست کے ساتھ ساتھ ہم سب کی ذمہ داری ہے، بین المذاہب ہم آہنگی وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی، آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔

مزید پڑھیے  پرویز الہیٰ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی
Back to top button