بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

افغانستان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے،دفتر خارجہ

پاکستان نے ہمیشہ کہا کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں ہے، بلکہ اس کا پرامن حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔زاہد حفیظ

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے، ہم افغان صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ افغانستان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے، سفارتخانے کو بند کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے،افغان مسئلے کے حل کیلئے سفارتی کوششیں جاری رہنا چاہئیں۔

زاہد حفیظ کاکہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال دنیا کی فوری توجہ کی متقاضی ہے،پاکستان نے ہمیشہ کہا کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں ہے، بلکہ اس کا پرامن حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پر انتہائی تشویش ہے،ہم نہیں چاہتے افغانستان میں انسانی بحران جنم لے۔

مزید پڑھیے  امریکا کی ایک اور نسل کو افغان جنگ کے لیے نہیں بھیجا جائے گا،جوبائیڈن
Back to top button