بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایف سی کی گاڑی پر حملہ،ایک اہلکار شہید،تین دہشتگرد بھی مارے گئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لورا لائی کے قریب دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی پر حملہ کیا، دہشتگرد حملے میں نائیک شریف شہید جبکہ میجر قاسم اور ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

بلوچستان کے علاقے لور الائی کے قریب ایف سی کی گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور میجر سمیت دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لورا لائی کے قریب دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی پر حملہ کیا، دہشتگرد حملے میں نائیک شریف شہید جبکہ میجر قاسم اور ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی جوانوں کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی جس میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والے ایف سی اہلکاروں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے  بلوچستان حکومت کی صوبے میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد
Back to top button