بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

راولپنڈی میں مدرسے کے تین بچے پراسرار  طور پر جاں بحق

جنید، عباد اور اسلام دربار صروبہ کے مدرسے میں طالبعلم تھے، بچوں نے رات استاد سے پیٹ میں درد کی شکایت بھی کی تھی۔پولیس

راولپنڈی میں ایک مدرسے کے تین بچے پراسرار  طور پر جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق تھانہ چونترہ کی حدود میں مدرسے کے تین طالب علم جاں بحق ہوئے، دو بچے مدرسے میں صبح مردہ پائے گئے جبکہ ایک بچے کی حالت تشویشناک تھی جو اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جنید، عباد اور اسلام دربار صروبہ کے مدرسے میں طالبعلم تھے، بچوں نے رات استاد سے پیٹ میں درد کی شکایت بھی کی تھی۔

پولیس نے بچوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق واضح ہوں گے۔

مزید پڑھیے  لاہورہائیکورٹ، ایل ڈی اے کو ماسٹر پلان 2016کے تحت کام کرنے کی اجازت
Back to top button