بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

افغان حکومت کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے، جو بائیڈن

کابل میں امریکی سفارتخانے کو ممکنہ خطرات کا جائزہ روزانہ کی بنیاد پر لے رہے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

امریکی صدر جو بائیڈن نے افغان رہنماؤں سے متحد ہو کر طالبان کے خلاف لڑنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔

دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ کابل میں امریکی سفارتخانے کو ممکنہ خطرات کا جائزہ روزانہ کی بنیاد پر لے رہے ہیں۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ افغانستان میں بنیادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جو ہمارے لیےاہم ہیں، پرُتشدد واقعات طالبان کے کئے گئے معاہدوں سے مطابقت نہیں رکھتے۔

مزید پڑھیے  ایک ایسا شہر بسانے کا منصوبہ جہاں نہ گاڑیاں ہوں گی نہ سڑکیں۔۔
Back to top button