بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں19ڈالرزکا اضافہ


عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں19ڈالرزکا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1783ڈالر کی سطح پرریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت1550روپے اضافے سے1لاکھ8ہزار850، دس گرام سونے کی قیمت1329روپے اضافے سے93ہزار321روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1420روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیے  ٹوکیو اولمپکس ہاکی، بیلجیئم طلائی تمغہ جیت گیا،بھارت 41 سال بعد تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب
Back to top button