بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

مصر کی جنگ بندی کی تجویز مسترد، اسرائیل بدستور جنگی جنون میں مبتلا

گزشتہ روز سلامتی کونسل کا چوتھے اجلاس کے بعد بھی مشترکہ اعلامیہ جاری نہ کیا جاسکا

درجنوں معصوم فلسطینیوں کو شہید کرکے بھی اسرائیل کا جنگی جنون ختم نہ ہوسکا اور اس نے مصر کی جنگ بندی کی تجویز بھی مسترد کردی ۔ مصر نے فریقین میں جنگ بندی کی تجویز دی تھی جسے اسرائیل نے مسترد جب کہ حماس نے قبول کیا تھا۔

دوسری جانب فرانس نے مصر اور اردن کے ساتھ مل کر جنگ بندی کی قرارداد سلامتی کونسل میں جمع کرادی۔ چین نے بھی قرارداد کی حمایت کا اعلان کیا ہے جب کہ گزشتہ روز سلامتی کونسل کا چوتھے اجلاس کے بعد بھی مشترکہ اعلامیہ جاری نہ کیا جاسکا، فلسطینی مندوب نے متفقہ موقف نہ اپنانےکو شرمناک قرار دیا ہے۔

امریکا نے بھی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں اپنےرویے پرعالمی تنقید مسترد کردی ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں کی بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیے  بھارتی قابض فورسز نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 2019 سے اب تک 660 کشمیریوں کو نشانہ بنایا، پاکستان
Back to top button