بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم عمران کا فلسطینی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ،موجودہ صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم نے مسجد اقصیٰ میں عبادت کے دوران اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔وزیراعظم عمران خان اور فلسطینی صدر نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی۔ اس دوران وزیراعظم نے مسجد اقصیٰ میں عبادت کے دوران اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقوق کیلئے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 87 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیے  پاکستان کے ایف 16 طیاروں کی مرمت کے امریکی پیکج کی راہ ہموار
Back to top button