بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عیدپر چھٹیاں ہی چھٹیاں،اعلان ہوگیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق عید الفطر پر سرکاری چھٹیاں 10 سے 15 مئی تک ہوں گی

وفاقی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر سرکاری چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق عید الفطر پر سرکاری چھٹیاں 10 سے 15 مئی تک ہوں گی۔

این سی او سی نے عیدالفطر کی چھٹیوں کے لیےگائیڈلائنز بھی جاری کر دی ہیں جس کے مطابق 8 تا 16 مئی ‘گھر رہو محفوظ رہو’ کی حکمت عملی پرعمل درآمدکیاجائے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ زیادہ چھٹیوں کا مقصدعیدکے دوران ملکی سطح پر نقل و حمل کو محدودکرنا ہے۔

این سی او سی کے مطابق یوم علی،شب قدر،اعتکاف اور جمعتہ الوداع کے لیے گائیڈ لائنزپر عمل درآمد یکم مئی سے ہوگا۔

مزید پڑھیے  پی آئی اے کا مسافروں کے لیے اہم پیغام جاری
Back to top button