بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز زبردستی گھروں میں گھس گئی، املاک کی توڑ پھوڑ، بزرگ افراد بھی گرفتار

سرینگر(ساوتھ ایشین وائر)

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے گاوں کے مقامی افراد نے ہفتے کے روز مشترکہ فورسز پر املاک کی توڑ پھوڑ کرنے اور بے گناہ لوگوں کوگرفتار کرنے کا الزام عائد کیا۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق نصر اللہ پورہ ، بڈگام کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ جموں کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف سمیت مشترکہ فوج جمعہ کی رات گیارہ بجے کے لگ بھگ گاوں میں داخل ہوئی اور عوامی املاک کی توڑ پھوڑ شروع کردی۔

ایک مقامی شخص نے بتایا کہ فورسز اہلکاروں نے رات کے وقت لوگوں کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا، “یہاں تک کہ بزرگ افراد کو بھی نہیں بخشا گیا اور انہیں گرفتار کیا گیا۔”

فورسز نے کھڑی گاڑیوں، دکانوں اور گھر کے دروازوں کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے گھروں میں گھس کر جے سی بی، ایل ای ڈی ٹی وی، واشنگ مشین، فرج، ماروتی آلٹو اور دیگر چیزوں کو نقصان پہنچایا۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے بتایا کہ ہم دوسرے دیہات میں منتقل ہوگئے ہیں۔ گھروں میں صرف خواتین موجود ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس چیف اشوک آمود ناگپوری نے نے الزام لگایا ہے کہ لوگوں ہمارے پولیس افسر پر حملہ کیا اور پتھراو کیا۔ جب پولیس نے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے دوبارہ پتھراو کیا ، جس سے چار دیگر پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی بڈگام نے کہا کہ 10 سے زائد شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

مزید پڑھیے  بھارت کی جانب سے جی 20 اجلاس مقبوضہ کشمیر میں کرانے کی سازش کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان

Leave a Reply

Back to top button