بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

جنوبی یمن کے بارے میں سعودی عرب اور عرب امارات کے درمیان خفیہ معاہدہ

صنعا(ساوتھ ایشین وائر)

یمن کے جنوبی علاقوں میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وفادار عناصر کے درمیان کئی مہینوں سے جاری کشیدگی ختم کرنے کے لئے دونوں ممالک نے مقامی گروہوں کو شامل کئے بغیر آپس میں معاہدہ کرلیا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق یمن کے معروف صحافی عادل الحسنی نے سعودی عرب سے وابستہ منصور ہادی اور عرب امارات کے حامی جنوبی کونسل کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کی کوششیں ناکام ہونے پر کہا کہ دونوں ممالک نے سنجیدگی کے ساتھ تنازع حل کرنے کی کوششیں شروع کی ہیں۔ٹوئیٹر پر الحسنی نے لکھا ہے کہ دونوں ممالک کے فیصلے کے مطابق عرب امارات سے وابستہ جنوبی کونسل کے کارندے ابین اور شبوہ صوبوں میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ اس کے مقابلے میں منصور ہادی کو دستوں سے عدن میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے کئی دفعہ اس طرح کے معاہدے ہوگئے ہیں لیکن ہر بار فریقین نے ایک دوسرے پر خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ساوتھ ایشین وائرکے مطابق دونوں اطراف کے اعلی حکام نے عدن میں کشیدگی ختم کرنے کے بارے میں اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں دونوں کے درمیان موجود غلط فہمیوں کے ازالے کے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔

مزید پڑھیے  جہنم کا کنواں، اس کی تہہ میں کیا کچھ ہے؟

Leave a Reply

Back to top button