بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے ایک اور موت، متاثرین کی تعداد 513ہوگئی، بانڈی پورہ میں تعداد 100سے تجاوز

سرینگر(ساوتھ ایشین وائر )

ہفتے کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 40 نئے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں، ان سب کا تعلق کشمیر سے ہے۔ اس طرح سے جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرین افراد کی تعداد 513 تک پہنچ گئی ہے۔

وادی کشمیر میں کورونا کی متاثرین کی تعداد 437 تک پہنچ گئی ہے جبکہ جموں صوبے میں ان کی تعداد 57 ہے۔

وادی کشمیر میں کورونا وبا کے پیش نظر ہفتے کو مسلسل 38 ویں روز بھی ماہ صیام کے آغاز اور مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری محدود پیمانے پر دکانیں کھولنے کے حکمنامے کے باوجود مکمل لاک ڈان جاری رہا۔تمام ضلع و تحصیل صدر مقامات سے بھی ماہ صیام ہونے کے باوجود بھی جہاں بازاروں میں سناٹا چھایا رہا۔

مساجد، جن میں اس ماہ کے دوران نمازیوں کا تانتا بندھا رہتا تھا، بھی خالی دیکھی گئی۔  

مقبوضہ وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے نئے ہاٹ سپاٹ کی صورتحال بہت سنگین ہورہی ہے اور ہر روز ایسے علاقوں میں مثبت کیس سامنے آرہے ہیں۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کے ایک معمر مریض جن کا تعلق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ سے ہے، کی موت واقع ہوئی ہے جس سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد چھ پہنچ گئی ہے۔

سکمز بمنہ ہسپتال کے پرنسپل ڈاکٹر ریاض انتو نے بتایا کہ 72 سالہ مریض کو 12 دن قبل کووڈ 19 میں مثبت پانے کے بعد داخل کیا گیا تھا۔ تاہم انکی موت ہفتے کو ہسپتال میں ہوگئی۔ پرنسپل کہنا تھا کہ فوت شدہ شخص دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھے لیکن کووڈ 19 کی وجہ سے انکی حالت ابتر ہوئی تھی۔ اس سے قبل پانچ معمر افراد کی اس مہلک وائرس سے موت ہوچکی ہے۔

Leave a Reply

Back to top button