بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

فاریکس مارکیٹ میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر1.50روپے تک کم ہوگئی

انٹر بینک اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے ۔ بدھ کو فاریکس مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر1.50روپے تک کم ہوئی ہے ۔

بدھ کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت76پیسے کمی سے 160.36روپے پر بند ہوئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید1.50روپے کی کمی سے160.50روپے سے گھٹ کر159روپے اور قیمت فروخت161.50روپے سے گھٹ کر160روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق  دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید169روپے سے گھٹ کر168روپے اور قیمت فروخت171روپے سے گھٹ کر170روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید3روپے کی کمی سے191 سے گھٹ کر188روپے اور قیمت فروخت193روپے سے گھٹ کر190روپے ہوگئی۔سعودی ریال کی قیمت خرید40.40روپے سے گھٹ کر40روپے اور قیمت فروخت40.80روپے سے گھٹ کر40.40روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید41.50روپے اور قیمت فروخت42روپے مستحکم رہی۔

Leave a Reply

Back to top button