بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزارت خارجہ میں افطار ڈنر، دعوت کے باوجود بھارتی سفیر کی عدم شرکت

پاکستان میں موجود بھارتی سفیر نے تمام سفارتی آداب بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستان کی جانب سے دی گئی افطار ڈنر کی دعوت میں شرکت نہ کی۔ پاکستان نے وزارت خارجہ میں افطار ڈنر کا انعقاد کیا جس میں دیگر ممالک کے سفرا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں انڈین ہائی کمشنر شری بساریا کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی جانب سے دعوت دیے جانے کے باوجود بھارتی سفارت کار نے افطار ڈنرمیں شرکت نہیں کی جو روایات کے خلاف ہے۔بھارتی سفارت کار کی جانب سے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑانے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ افطار ڈنر میں عدم شرکت پر انہوں نے نہ تو معذرت کی اور نہ ہی کوئی خط بھیجا۔ڈپلومیٹک کور کے لیے آخری افطار ڈنر 2022 میں سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے دیا تھا اور اس افطار ڈنر میں بھارتی سفارتکار نے شرکت کی تھی۔

مزید پڑھیے  کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر فائرنگ
Back to top button